گلوکار محسن شوکت علی نے کینیڈین پارلیمنٹ میں پرفارمنس دے کر پہلے پاکستانی سنگر کا اعزاز پا لیا۔ معروف گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے محسن شوکت علی نے پارلیمنٹ ہل، اوٹاوہ میں ایشین ہیریٹیج مہینے کی تقریب میں اپنی فن گائیکی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کے علاوہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی موجود تھے۔ محسن شوکت علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ ہل، اوٹاوا میں ایشین ہیریٹیج مہینے کی تقریب کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایشین ہیریٹیج مہینہ ہمارے لیے کینیڈا میں ایشیائی کمیونٹیز کی متنوع ثقافت اور تاریخ کے بارے میں مزید جاننے کے ساتھ ساتھ بہت سی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کا ایک موقع ہے۔ محسن شوکت علی نے کہاکہ لو یو پاکستان اور مجھے کینیڈین ہونے پر فخر ہے۔محسن شوکت علی نے بتایا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے میری پرفارمنس کے بعد ملاقات کی اور کہا کہ آپ کی آواز میں بہت طاقت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی