i کھیل

نیوزی لینڈ کی 20کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش، ولیمسن کا انکارتازترین

July 10, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20کرکٹرز کو سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کردی۔،نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق جن کرکٹرز کو سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ان میں راچن رویندرا، بین سئیرز، ول او رورکی اور جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے۔،نیوزی لینڈ کرکٹک کے مطابق اعجاز پٹیل کو دوبارہ کنٹریکٹ آفر کیا گیا وہ پچھلے کنٹریکٹ میں شامل نہیں تھے۔،نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کے مطابق جن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا گیا انہیں ہر صورت میں نیشنل ٹیم اور ڈومیسٹک سپرسمیش کیلیے دستیاب ہونا ہے،حکام کے مطابق سابق کپتان کین ولیمسن، لوکی فرگوسن اور ایڈم ملن نے خود کو کنٹریکٹ کے لیے عدم دستیاب قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی