i کھیل

پی ایس ایل 10میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے حکمت عملی تیارتازترین

May 09, 2024

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میںغیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیارکر لی گئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی، پی ایس ایل فرنچائزز نے رواں سال آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں پر نظریں جمالیں، جو کھلاڑی رواں آئی پی ایل میں منتخب نہیں ہوئے ان کے آئندہ سال آئی پی ایل کھیلنے کے بھی کم امکانات ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں سے پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پہلے رابطہ کیا جائے گا، پی سی بی کی ابتدائی لسٹ میں سٹیو سمتھ، جاش ہیزل ووڈ، جاش انگلس، شان ایبٹ، ڈینیل سیمز کے نام شامل ہیں۔عادل راشد، بین ڈکٹ، الیکس ہیلس، کرس جارڈن، سیم بلنگس، جوروٹ پر بھی پی سی بی کی نظر ہے، ٹم ساتھی، فن ایلنز، کائل جامیئسن، ایڈم ملن، اش سودھی بھی ابتدائی لسٹ میں شامل ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق رزی وی ڈر ڈوسن، تبریز شمسی، ریضا ہینڈرکس، جیسن ہولڈر سے بھی رابطہ کیا جائے گا، فرنچائزز رواں ماہ گورننگ کونسل اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پر بات کریں گی۔آئندہ سال آئی پی ایل کی تاریخوں کے ساتھ ٹکرائوکی وجہ سے پی سی بی جامع حکمت عملی بنانے کا خواہاں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی