i کھیل

پہلے سگریٹ پیتی تھی، اب نہیں، صدف کنولتازترین

June 26, 2024

ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں وہ سگریٹ نوشی کرتی رہی ہیں لیکن اب وہ سگریٹ نہیں پیتیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں صدف کنول نے ایک انٹرویو کے دوران سگریٹ نوشی کرنے کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ اب وہ سگریٹ نہیں پیتیں۔ماڈل نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی طرفداری بھی کی اور کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی خاتون کو کہے کہ وہ سگریٹ پیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی اپنی مرضی ہے، وہ جو چاہیں کریں، وہ تنقید کرنے والے شخص کی بہن یا بیٹی نہیں ہیں کہ اس کے سگریٹ پینے پر تنقید کی جا رہی ہے۔صدف کنول نے مزید کہا کہ انسٹاگرام کیا آگیا، لوگوں نے دوسرے لوگوں کی دھجیاں اڑادی ہیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے سگریٹ پینے والی خواتین پر تنقید کرنے والے افراد کو کہا کہ اپنی تنقید کو مہربانی کرکے کم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی